The Dawn News - Pakistan - Sindh

الطاف حسین نے ' سندھ ون' اور ' سندھ ٹو' صوبے کی تجویز پیش کردی
کراچی: اتوار کی شام کو ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے قائد الطاف حسین نے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولہ دیا لیکن اسی دوران انہوں نے کہا کہ اس سے سندھ کی وحدت برقرار رہے گی۔

کراچی میں الہ دین پارک سے متصل ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم چیف نے کہا،' اگر پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کو سندھ کی شہری آبادی قبول نہیں اور اسے ان کے حق نہیں دیئے جاتے تو ان کیلئے ایک الگ صوبہ بنادیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ اسطرح صوبہ سندھ ہی رہے گا لیکن تجویز پیش کی کہ ' سندھ ون اور سندھ ٹو کے نام سے ' اس کی تقسیم کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھا جائے اور خون ریزی سے بہتر ہے کہ بیٹھ کر بات چیت کرکے معاملات طے کئے جائیں۔

اپنے طویل خطاب میں انہوں نے شرکا کو روایتی انداز میں تین تک گنتی گن کر خاموش بھی کرایا۔