The Dawn News - Pakistan

خضدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار عسکریت پسند ہلاک
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بدامنی سے متاثرہ ضلعے خضدار میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

بدھ کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام دہشتگرد ایک آپریشن میں مارے گئے ہیں۔

لیویز سے وابستہ ایک افسر علی احمد کرد نے ڈان ویب سائٹ کو بتایا کہ فرنٹیئر کور ( ایک پیراملٹری فورس) اور اور لیویز نے خضدار کے علاقے زیدی میں مشترکہ آپریشن کیا۔ ان کے مطابق اس آپریشن میں چار عسکریت پسند مارے گئے اور چھ گرفتار کئے گئے ہیں۔

' عسکریت پسندوں نے آپریشن سے بھرپور مزاحمت کی، تاہم فورسز نے کامیابی سے ان کا خاتمہ کردیا،' کرد نے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک مغوی کو بھی باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

اس کارروائی میں ان ( عسکریت پسندوں ) کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتار ہونے والے عسکریت پسندوں کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی۔

ایک اور افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ عسکریت پسند اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

خضدار بلوچستان کے ان حساس ترین اضلاع میں سے ایک ہے جہاں ایک عشرے سے زائد عرصے سے شرپسند سیکیورٹی فورسز اور قومی تعمیرات پر حملے کرکے جانی و مالی نقصان کی وجہ بن رہے ہیں۔

خضدار میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے ہزاروں خاندان وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں اور اب وہ بلوچستان اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

بلوچستان میں بالعموم اور خضدار میں خصوصاً ہندو برادری کے افراد زد پر ہیں اور انہیں اغوا کیا جارہا ہے۔

ماضی میں ہندو تاجروں نے اغوا کی واردات کیخلاف غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتالیں بھی کی ہیں۔ تاہم انہوں نے مجاز اداروں کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اپنی ہڑتال ختم کردی تھی۔

ایک ہفتے قبل، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سدرن کمانڈ کے لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے خضدار کی ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے امن و امان کی بحالی اور مناسب اقدامات پر طویل مذاکرات اور غور و فکر کیا تھا۔