The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پیٹرول کی قیمت میں دو روپے تہتّر پیسے کی کمی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گزشتہ روز جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 73 پیسے کی کمی کردی، جبکہ باقی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  برقرار رکھی گئی ہیں۔

یہ فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے دی جانے والی سفارشات کی بنیاد پر گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی مد میں پٹرول پر 71 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ہائی اوکٹین 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کے بجائے وزارت خزانہ نے ہائی اوکٹین پر تین روپے دو پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی مد میں بڑھا کر قیمت برقرار رکھی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد مٹی کے تیل پر 49 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر تین پیسے اور لائٹ ڈیزل پر اکتیس پسیے فی لیٹر سبسڈی دے کر قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اوگرا کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

یہ سفارش بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قیمت میں استحکام کے پیش نظر کی گئی۔