The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا سکھ بازیاب
پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونے والے سکھ برادری کے دو افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ان افراد کو فروری میں اغوا کیا گیا تھا۔

آفیشل ذرائع کے مطابق ایک مقامی جرگے کی مداخلت پر ان افراد کی رہائی ممکن ہوئی ہے جبکہ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی کیلئے تاوان کی بھاری رقم ادا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویندر سنگھ اور آنند سنگھ کو گیارہ فروری کو نامعلوم افراد نے  ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا کیا گیا تھا۔

رہا کئے جانے والے ایک فرد نے ڈان ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دواؤں کا کاروبار کرتے ہیں اور انہیں مسلح نقاب پوش افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اغوا کار دس کی تعداد میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اغوا کار نے انہیں بتایا کہ ان کیخلاف چند شکایات ہیں اور امیر کے مطمئین ہونے کے بعد ہی انہیں رہا کرنا ممکن ہوگا۔ اغوا ہونے والوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ رہائی کے بدلے تاوان دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ وزیرِ اعلٰیٰ کے معاون خصوصی  سورن سنگھ نے بتایا کہ اغوا کے بعد انہیں میر علی میں رکھا گیا تھا۔ رہائی کے بعد وہ بنوں آئے اور اس کے بعد پشاور پہنچے۔ دوسری جانب سکھ برادری کے ایک اور رکن جو محلہ جوگن شاہ میں رہتے ہیں نے کہا کہ ان کی رہائی کے لئے چالیس لاکھ کی رقم دی گئی ہے۔

دوسری جانب ان دونوں افراد کے اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔