The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

مہمند ایجنسی: پانچ افراد کی لاشیں برآمد
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی ایک تحصیل پنڈیالی میں آج صبح پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں تحصیل پنڈیالی کے علاقے اتمان زئی میں پائی گئیں۔

ان ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں اس سے پہلے چھ سیکیورٹی اہلکاروں کو حملہ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے اور کرفیو کے باعث لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پچھلے چند دنوں کے دوران باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے علاقوں میں سرکاری فورسز  کے خلاف طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کو ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے باجوڑ ایجنسی میں اہم فوجی چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اس علاقے میں پیش قدمی کررہے ہیں۔

دوسری جانب مہمند اور باجوڑ ایجنسیوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے۔