The Dawn News - Pakistan

پاکستان سے ایم آئی۔35 ہیلی کاپٹروں کا آڈر ملا، روس
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات روسی سفیر الیکسی وائی دیدووف نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے روسی ساختہ جدید ایم آئی۔ 35 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا آڈر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں روسی سفارتخانے میں لیکسی دیدووف نے  پریس بریفنگ میں بتایا کہ 'معاہدے پر روسی اور پاکستانی دفاعی حکام کے درمیان بات چیت کی جا رہی ہے اور امید ہے جلد ہی اس کی حتمی شکل دے دی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹرز مختلف مقاصد کے لیے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

الیکسی دیدووف نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش ہے اور روس، پاکستان میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

روسی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون پر کبھی پابندی نہیں رہی۔

الیکسی دیدووف نے بتایا کہ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز 18 سے 20جون تک روس کے شہر قازان کادورہ کریں گے۔ جہاں وہ سیکورٹی کے معاملات کے ذمہ دار اعلٰی حکام سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز اپنے دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گے۔

روسی سفیر نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی،سیاسی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے لیے سیکیورٹی بہت بڑا چیلینج ہوگا۔