The Dawn News - Sport

اسپین کی ٹیم کا جہاز آسمانی بجلی کی زد میں
ورلڈ میں ناکامی سے دوچار دفاعی چیمپیئن اسپین کی ٹیم بدقسمتی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جہاں وطن واپسی پر سابق عالمی چیمپیئن کے طیارے پر آسمانی بجلی گر پڑی۔

ہسپانوی ٹیم منگل کو برازیل سے وطن واپس لوٹ رہی تھی کہ دارالحکومت میڈرڈ کے قریب طیارے کو آسمانی بجلی نے آن لیا۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق آئبیریا میں دن کے وقت میڈرڈ میں فلائٹ اترنے والی تھی کہ اسی دوران طیارے پر آسمانی بجلی گری تاہم اس سے طیارے یا اس میں موجود مسافروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

یاد رے کہ عام طور پر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ بہت کم خطرناک نوعیت کے ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی دفاعی چیمپیئن اسپین اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

اسپین نے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 3-0 سے شکست دی لیکن ایونٹ کے ابتدائی میچ میں اسپین کو ہالینڈ نے 5-1 اور پھر چلی نے حیران کن طور پر 2-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ان کے سفر کا خاتمہ کر دیا تھا۔