The Dawn News - Sport

ورلڈ کپ: ارجنٹینا 24 سال بعد سیمی فائنل میں
برازیلیا : فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے بیلجیئم کو 1-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

برازیل کے شہر برازیلیا میں ہونے والے میچ میں ارجنٹینا کے اسٹرائیکر گونزالو ہیگوین نے پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں ہی گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلوا دی تھی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

بیلجیئم کی جانب سے متعدد بار ارجنٹینا کے گول پر حملے کیے گئے مگر انہیں ایک بار بھی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

کھیل کے آخری لمحات میں بیلجیئم کو ایک شاندار موقع ملا مگر وہ اس موقع سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔

یہ 24 سال میں پہلا موقع ہے جب ارجنٹینا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل 1990 میں میراڈونا کی ٹیم نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ ہالینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے چوتھے کوارٹر فائنل میچ کے فاتح سے ہو گا۔