The Dawn News - World - India

مودی امریکہ جانے کے لیے مان گئے
نئی دہلی : ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر باراک اوباما کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرلی، مودی رواں سال ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد مئی میں نریندر مودی کو وزیر اعظم بننے پر باروک اوباما نے فون پر مبارکباد دی تھی  اور اب نائب امریکی سیکریٹری خارجہ  ولیم برنس کے دورہ بھارت کے موقع پر انہوں نے نریندر مودی کو دورہ امریکا کا دعوت نامہ بھجوایا تھا، جس کو اب ہندوستان کے وزیر اعظم نے قبول کرلیا ہے۔

اوباما انتظامیہ ہندوستان میں آنے والی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، امریکہ کے نائب وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ ان کے بھاری مینڈیٹ کو تسلیم کرتا ہے اور اب ان کی کامیابی کو ہندوستان کی کامیابی سمجھتا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات 30 ستمبر کو متوقع ہے۔

ہندوستان اور امریکہ میں معاشی روابط کافی مضبوط ہیں ، امریکہ نے اب ہندوستان کو اپنی برآمدات کو ایک ارب ڈالر سے پانچ ارب ڈالر تک توسیع کا دینے کی منصوبہ بندی کی ہے اسی کے تناظر میں یہ ملاقات کافی اہمیت کے حامل قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اس ملاقات کے نتیجہ خیز ہونے کے لیے پر امید ہیں جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کا دعوت نامہ قبول کیے جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ 2005 میں امریکہ نے نریندر مودی کا ویزہ مسترد کر دیا تھا ان پر 2002 میں بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات میں مذہبی بنیاد پر فسادات میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، نریندر مودی کی جانب سے امریکہ کے خلاف عوامی سطح پر کسی نفرت کا اظہار سامنے نہیں آیا۔