The Dawn News - Sport - Cricket

انڈیا کے خلاف انگلینڈ نے ریکارڈ بنا ڈالا
ناٹنگھم: انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن نے دسویں وکٹ کے لیے 198 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جو روٹ اور جیمز اینڈرسن نے ہندوستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل گزشتہ سال آسٹریلیا کے فل ہیوز اور ایشٹن ایگار نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آخری وکٹ کے لیے 163 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں ہندوستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے چوتھے روز انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن نے ڈٹ کر ہندوستانی باؤلرز کا مقابلہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آخری وکٹ میں بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ توڑ ا۔

واضح رہے کہ 298 رنز پر انگلینڈ کے 9کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے اور انڈیا کو 159 رنز کی برتری حاصل تھی، جیمز انڈرسن اور جوروٹ کی شاندار شراکت کے باعث انگلینڈ کو  پہلی اننگز میں برتری حاصل ہوئی۔

ایک سو 98 رنز کی شراکت میں 11ویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی جیمز اینڈرسن 81 رنز  بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ جو روٹ 154 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میچ میں آخری نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اینڈرسن نے ہندوستان کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کے چوتھے روز 81 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اینڈرسن نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بھی  مکمل کی، 81 رنز بنانے کے بعد وہ 11ویں نمبر پر انگلینڈ کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انڈیا  نے 457رنز  بنائے ہیں جس کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 496 رنز بنا کر معمولی برتری حاصل کر لی ہے، انڈیا نے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایک کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکا ہے۔