The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن مکمل،9لاکھ 93ہزار کا اندارج
اسلام آباد: شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرکے آنے والے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، 90ہزار 7سو 50خاندانوں کے 9لاکھ 92ہزار 6سو 49افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت سیفران کے ترجمان طارق خان کا کہنا تھا کہ اب تک جمع کیے جانے والا ڈیٹا کی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ ریجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) سے تصدیق کی جائے گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ کتنے افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 80فیصد آئی ڈی پیز بنوں میں ہی مقیم ہیں جبکہ پانچ فیصد نے ڈیرہ اسمعیل خان، چھ فیصد نے لکی مروت اور باقی سات فیصد نے ملک کے دیر علاقوں میں رہائش اختیار کی ہے۔

سیفران کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق 21ہزار سے زائد آئی ڈی پیز میران شاہ اور میر علی کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے 50کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے افغانستان کے ڈسٹرکٹ خوست ہوتے ہوئے دوبارہ پاکستان آئے ہیں۔

طارق خان نے بتایا کہ ہر خاندان کو 100کلو خوراک کی اشیاء کے باسکٹ فراہم کیے جارہے ہیں البتہ خاندان بڑا ہونے پر ایک اور باسکٹ بھی فراہم کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرکے آنے والے ہر خاندان کو 12ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا البتہ رمضان میں 20ہزار روپے ماہانہ دیئے گئے ہیں۔

طارق خان نے مزید بتایا کہ پنجاب کی حکومت کی جانب سے ہر خاندان کے لیے سات ہزار روپے اور خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے پانچ ہزار روپے ماہانہ خرچ کے طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ افراد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن  ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرکے آئے ہیں،پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ کراچی ائر پورٹ پر حملے کے بعد شمالی وزیر ستان سے مبینہ عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے ضرب عضب آپریشن شروع کیا گیا تھا۔