The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

شمالی وزیرستان:تازہ فضائی کارروائی،20مبینہ عسکریت پسندہلاک
میران شاہ : پاک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان  کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں  20 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جیٹ طیاروں نے عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلشنز(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی بازار سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ آپریشن میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا گیا، فورسز کو اسی علاقے میں ایک بارودی مواد کی فیکڑی بھی ملی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے 4 خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا کو اس علاقے تک رسائی نہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ انٹیلی جنس اداروں اور ملٹری ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات پر ہی بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ آٹھ جون کو کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ہونے والے حملے کے ایک ہفتے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں مبینہ مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

آپریشن سے قبل ایک طویل عرصے تک امن مذاکرات بھی جاری رہے تھے مگر ان مذاکرات میں دونوں فریق کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے جس سے مذاکراتی عمل کو ناکام قرار دیا گیا۔

آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کی زمینی اور فضائی کارروائی کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کا ایک بڑا حصہ عسکریت پسندوں سے خالی کرایا جا چکا ہے۔