The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آرٹیکل245 کا اطلاق خطرناک ثابت ہو گا،تحریک انصاف
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے بھی اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کی مخالفت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کے مسلم لیگ(ن) کی حکومتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

یہ اطلاعات آنے کے بعد کہ حکومت فوج بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کر رہی ہے تحریک انصاف کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شیریں مزاری کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا آرٹیکل 245 لاگو کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ایک مثبت سیاسی قدم ہے، جمہوری حکومت کی موجودگی میں آرٹیکل 245 اس وقت تک موثر طور پر لاگو نہیں ہوتا جب تک انتظامی طور پر مکمل ناکامی اور امن عامہ کی صورتحال کی خرابی میں شہریوں کی حفاظت ممکن نہ رہے۔

ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر حکومت 14 اگست کو تحریک انصاف کے مارچ کے مقام پر آرٹیکل 245 لاگو کرنے کا اعلان کرتی ہے تو یہ پی ٹی آئی کی فوج سے محاذ آرائی کروانے کے ساتھ ساتھ ایک خطرناک حکمت عملی بھی ہو گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ پرامن ہوگا، تحریک انصاف کور کمیٹی نے لانگ مارچ میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے

تحریک انصاف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے دوبارہ سے 14 اگست کو اسلام آباد میں آرٹیکل 245 لاگو کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تو پی ٹی آئی کے پاس سپریم کورٹ جانے کا راستہ موجود ہے۔