The Dawn News - Pakistan - Islamabad

'طاہر القادری نے منہاج القرآن کے طلبہ کو ڈھال بنا رکھا ہے'
اسلام آباد:  وفاقی وزیر مملکت برائے فرنٹیئر ریجن (سفران) لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے ادارے منہاج القرآن کے طلباء  کو ڈھال بنا رکھا ہے۔

اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری منہاج القرآن کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے ابھی تک آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے کچھ کہنا تک گورا نہیں کیا ، ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی جبکہ قادری صاحب لوگوں کو قتل پر اکسارہے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ منہاج القرآن کے گدی نشین کا کہنا ہے کہ ہمارے اس سلسلے منہاج القرآن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عبد القادر بلوچ نے کہا کہ اب فیصلہ اُن (طاہر القادری) کے مریدوں نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا کوئی ایجنڈا نہیں اور وہ پاکستانی عوام کو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ ان کے سامنے اپنا ایجنڈا پیش کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انقلاب کی باتیں کرنے والے طاہرالقادری خود ہی آئین کو نہیں مانتے۔

عبدالقادر بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنے والوں کے مقاصد واضح نہیں ہیں اور عمران خان اور طاہر القادری نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ انقلاب کے بعد متبادل نظام کیسا ہو گا۔

انہوں نے کہا عوام حکومت کا ساتھ دیں اور کسی قسم کی حکومت مخالف تحریک کو کامیاب نہ ہونے دیں۔