The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کے استعفی،اسمبلی کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس طلب
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے معاملے پر مشاورت کے لیے اسپیکر ایاز صادق نے تمام جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔

مشاورتی اجلاس جو کہ اسپیکر چیمبر میں ہونے کا امکان ہے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے  قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تجویز پر بلایا گیا ہے۔

ڈان سے گفتگو میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفی فوری طور پر قبول نہ کیے جائیں، اس سے سیاسی بحران حل کرنے میں مدد نہیں مل سکے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری نظام کی حمایت کرتی ہے، یہ طے ہے کہ کسی بھی ماورائے آئین اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا جبکہ ایسے کسی بھی اقدام کو پوری قوت سے مسترد کر دیا جائے گا۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اہم نکات ان کے سامنے پیش کیے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایسے تمام خبروں کو مسترد کیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف نے آصف زردار کو صدارت کی پیشکش کی ہے۔

قبل ازیں پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے ایک رہنما عامر فرید نے دعوی کیا تھا کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری کو صدر بننے کی پیشکش کی ہے۔