The Dawn News - Pakistan - Punjab

سیالکوٹ: اقوامِ متحدہ کے وفد کا سرحدی علاقوں کا دورہ
سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قریب سرحدی علاقوں پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔

انڈین فورسز کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، سرحد پار سے کی جانے والی گولے باری سے مکانات تباہ اور بہت سے مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کے ایک وفد نے ان متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کیا۔

اس موقع  پر اقوامِ متحدہ کے وفد میں شامل اراکین نے ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی۔

چناب رینجرز کے حکام نے سیالکوٹ کے قریب پاک و ہند سرحد  پر جاری صورتحال سے اقومِ متحدہ کے وفد کو آگاہ کیا۔

بعد میں اٹلی اور فرانس سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے وفد کے اراکین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شواہد جمع کرکے صورتحال کی تفتیش کررہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے وفد کی آمد کے بعد سے ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ رُک گیا ہے۔