The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان نے بجلی کا بل جمع کروانا بند کردیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اعلان کردہ سول نافرمانی کی تحریک پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا بجلی کا بل جمع نہیں کروایا ہے۔

عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ کا جولائی کا بجلی کا44 ہزار 7 سو 94 روپے کا بل آیا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی دار الحکومت میں دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو یوٹیلیٹی بل جمع نہ کروانے کی اپیل کی تھی تاکہ حکومت کو انتظامی معاملات میں مشکلات پیش آ سکیں۔

ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود عمران خان کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی کاپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد سے بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جبکہ بل جمع کروانے کی مقررہ تاریخ بھی گزر چکی ہے۔

بل سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق عمران خان کو 8 ستمبر 2014 تک بجلی کا بل جمع کروانا تھا جبکہ یہ بل ان کو رواں سال جولائی کے مہینے میں 2 ہزار 7 سو 91 یونٹس بجلی کے استعمال پر جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے عمران خان کو بجلی کاٹنے کا نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے نوٹس کے بعد بھی بجلی کا بل نہیں بھرا تو ان کی رہائش گا کی بجلی منقطع بھی کی جا سکتی ہے۔