The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان دھاندلی کے الزامات ثابت نہ کرسکے،وزیر اطلاعات
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے سرکاری عمارات پر حملے کے ملزمان زبردستی رہا کروائے، پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کی عمارت پر حملہ پہلے جشن منایا گیا اور مقدمات کے اندراج پر اس سے لاتعلقی ظاہر کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حملے کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تو ملزمان کو پولیس کی حراست سے فرار کرایا گیا، حملے کے خلاف مقدمات درج ہوئے تو کہا گیا ہمارا حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ عمران خان دھاندلی کے الزامات بھی ثابت نہ کرسکے،تحریک انصاف کے سربراہ دھمکیاں دیتے ہیں اور گالم گلوچ کرتے ہیں۔

انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے حوالے سے کہا کہ دونوں حضرات دن میں تین مرتبہ جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان نے تقاریر کے ذریعے خود کو الزام خان ثابت کر دیا ہے، ان کے الزامات کے لیے ثبوت نہیں صرف لائیو کیمرے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ عمران خان اکثر الزامات لگا کر بھول جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طاہرہ آصف اور ہینڈری مسیح کے قاتلوں کے نام بتانے کا بھی کہا تھا، بین الاقوامی تنظیمیں،پاکستانی میڈیا پی ٹی آئی کے الزامات کی تصدیق نہیں کرتا، مسلم لیگ (ن) میں تو جھوٹ کا جواب دینے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کو جھوٹ کے نظام سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے الزامات حقیقت پر مبنی ہوتے تو جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثبوت رکھے جاتے۔

صحافیوں کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کو معلومات تک رسائی کی ہر ممکن کوشش کی ہے، عمران خان صحافیوں پر  لفافے کا الزام ثابت  کریں، حکومت نے کسی صحافی کو انفرادی طور پر پلاٹ نہیں دیا، مسلم لیگ نے پلاٹ کلچر کو ختم کیا ہے جبکہ حکومت کے پاس اب سیکریٹ فنڈ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں دھرنا دینے والے رہنماؤں سے کچھ سوالات بھی کیے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی لندن ملاقات اب تک کیوں چھپائی گئی؟ ، عمران خان پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب کیوں نہیں دیئے؟ ، جاوید ہاشمی کو شوکاز دینے میں ہچکچاہٹ کیوں حائل ہے؟ ، سول نافرمانی کی تحریک کے دوران تحریک انصاف کے سیکریٹری جہانگیر ترین کے روز ٹرک نکلتے ہیں وہ ٹیکس کیوں دیتے ہیں؟ ، آپریشن ضرب عضب شروع ہونے والے دن دھرنوں کے اعلان میں دہشت گردوں سے محبت کے کیا راز پوشیدہ ہیں؟

انہوں ںے اعلان کیا کہ وقت آنے پر بتاؤں گا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان  کیا معاہدہ ہوا۔