The Dawn News - World - America Europe

پاکستان کو 160 امریکی بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کی منظوری
واشنگٹن: امریکا کی دفاعی و سلامتی تعاون کے ادارے (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد سے محفوظ 160 بکتر بند گاڑیوں کی پاکستان کو فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

مرمت اور فاضل پرزہ جات کی سہولت کے ساتھ اس کی لاگت کا تخمینہ 198 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے یہ منظوری ایسے وقت میں دی ہے، جب کہ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں ایک بھرپور فوجی آپریشن ضربِ عضب کے عنوان سے جاری ہے، جبکہ خیبر ایجنسی میں بھی باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق حکومتِ پاکستان نے 160 نویسٹار ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کی درخواست دی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اس کو فاضل پرزہ جات، جانچ کے آلات، تیکنیکی دستاویزات، تربیت بھی فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کے حصول کے امکانات اس سال مارچ میں ظاہر ہوگئے تھے، اس لیے افغانستان سے انخلاء کے ساتھ پینٹاگون نے اضافی فوجی سامان امریکی اتحادیوں کو فروخت کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

پاکستانی اور امریکی حکام کے مابین  اس معاملے پر کئی مہینوں سے بات چیت کی گئی تھی اور افغانستان میں اختتام پذیر ہوتی جنگ  کے ساتھ امریکانے پاکستانی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔