The Dawn News - World - India

صاف ہندوستان مہم: مودی جھاڑو لیے دہلی کی سڑکوں پر
نئی دہلی: ہندوستان میں مہاتما گاندھی کے جنم دن کے موقع پر ’صاف ہندوستان‘ مہم کے تحت وزیر اعظم نریندرا مودی نے بذات خود جھاڑو لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے سامنے ہندوستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنا ہے جہاں انڈیا میں جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ کے باعث دنیا بھر میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

واشنگٹن سے واپسی کے چند گھنٹوں بعد ہی پرعزم مودی جمعرات کو آستینیں چڑھا کر ہاتھ میں جھاڑو پکڑے نئی دہلی کی سڑکوں پر نکل آئے اور خود جھاڑو لگا کر ’باپو‘ کے جنم دن کے موقع پر منائے جانے والی عام تعطیل پر ’صاف ہندوستان‘ مہم کا افتتاح کیا۔

مودی نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی نے ہمیں ’ہندوستان چھوڑو‘ کا نعرہ دیا اور عوام نے ان کے نعرے پر اکٹھا ہوتے ہوئے انگریزوں سے آزادی حاصل کی لیکن ’صاف ہندوستان‘ کا ان کا خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔

مئی میں برسر اقتدار آنے والے 64 سالہ مودی نے عوام صحت اپنی انتظامیہ کی پہلی ترجیحات میں سے ایک رکھی ہے اور پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں کہ تمام اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ باتھ روم کی سہولت یقینی بنائی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری نئی رپورٹ کے مطابق 59 کروڑ سے زائد یعنی تقریباً آدھی ہندوستانی آبادی کھلی فضا میں رفع حاجت کرتی ہے جس سے گنجان آباد ملک میں بیماریوں کے پھیلنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

مودی نے کہا کہ عوامی سطح پر صفائی کا کام صرف صفائی کرنے والوں کی ذمے داری نہیں بلکہ اس کے لیے ہمیں اپنی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف ہندوستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے، اگر ہم مریخ پر پہنچ سکتے ہیں تو اپنے گردونواح کو صاف کیوں نہیں کر سکتے۔

اس مہم کے تحت عام تعطیل پر بھی بیشتر حکومتی دفاتر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں آفس میں آ کر باتھ روم اور وہاں کی صفائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔