The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

لوئر دیر: استاد کی بے قابو گاڑی سے طالب علم ہلاک، 7 زخمی
پشاور: لوئر دیر میں اسکول اسمبلی کے دوران ایک استاد کی گاڑی نے بے قابو ہوکراسمبلی کے لیے کھڑے طلبہ کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 8 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں میں سے ایک نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق حادثہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میار میں پیش آیاجب ایک ٹیچر کی گاڑی بے قابو ہو کراسمبلی کے لیے کھڑے بچوں سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں کم از کم ۤٹھ بچے زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لیے  ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔

مقامی اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول میں اسمبلی جاری تھی کہ ایک سائنس کے ٹیچر کی گاڑی بے قابو ہوکر بچوں سے ٹکرا گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسکول ٹیچر کی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوئی۔

پولیس نے مذکورہ استاد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جبکہ بچوں کے والدین کی جانب سے ہسپتال کے باہر بچوں کو مناسب طبی امداد نہ دیئے جانے کے خلاف احتجاج کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔