The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبرایجنسی:فورسزسےجھڑپ میں 2اہم طالبان کمانڈر ہلاک
پشاور: خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں سے جھڑپ میں دو اہم طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ تحصیل جمرود میں ہوئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جمرود کے علاقے لاشوڑہ میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں 2 اہم طالبان کمانڈر ابو بکر اور کمانڈر واجد ہلا ک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی میں اہم کمانڈر عاشق اللہ کی ہلا کت کی بھی اطلاعات ملی ہے البتہ اس کی تصدیق نہ ہو سکی۔

سیکورٹی فورسز نے کمانڈر واجد کی لاش تحویل میں لے لی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فوج نے شمالی وزیرستان میں رواں برس جون میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جس کا مقصد اس علاقے میں طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ اور عسکریت پسند ختم کرنا تھا۔

رواں برس اکتوبر میں خیبر ایجنسی میں بھی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے، البتہ ذرائع ابلاغ کو مذکورہ علاقوں میں آزادانہ رسائی حاصل نہیں۔