The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ملک بھر میں آرمی پبلک اسکولز پر حملوں کا خدشہ
اسلام آباد: محکمہ داخلہ نے ملک بھر میں آرمی پبلک اسکولز اور امریکن اسکولز پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

وفاقی محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق القاعدہ، ٹی ٹی پی ، ایل آئی، ٹی ٹی ایم اور ٹی سی جی کے دہشت گرد ان تعلیمی ادارں پر حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں ان اسکولوں اور کالجوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جن میں پشاور، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں  واقع دہشت گردوں کے نشانے پر ہوسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ارسال کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں چھاؤنی کے اندر واقع اسکول بھی دہشت گردوں کا ہدف ہو سکتے ہیں۔

حملوں کے خدشات کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز، پولیس افسران اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری مراسلہ ارسال کر دیا ہے جبکہ چیف کمشنر آئی سی ٹی اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو انتباہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ صدر پاکستان، وزیراعظم اور نیکٹا کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر، چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرات دفاع کو بھی خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔