The Dawn News - Sport

باکسنگ لیجنڈ محمد علی ہسپتال منتقل
لوئیس ویل:  باکسنگ لیجنڈ محمد علی کو نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

علی کے ایک ترجمان نے ہفتہ کی رات بتایا کہ ان کی بیماری ابتداء میں ہی سامنے آ گئی جس کی وجہ سے ہسپتال میں ان کا قیام مختصر مدت کا ہو گا۔

تین مرتبہ عالمی ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرنے والے محمد علی طویل عرصہ سے پارکنسن بیماری میں مبتلا ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ علی کو آج صبح ہی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی  دیکھ بھال کر رہی ہے۔

'انہیں معمولی نمونیا ہے اور صحت کو زیادہ خطرہ لاحق نہیں '۔

علی کے اہل خانہ کی ایک درخواست پر ترجمان نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ 72 سالہ باکسر کون سے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

محمد علی آخری مرتبہ رواں برس ستمبر میں اپنے آبائی شہر لوئیس ویل میں ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

1981 میں باکسنگ سے ریٹائر ہونے کے بعد علی نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دی ہے۔