The Dawn News - World - Asia

چینی ڈیم کا عالمی ریکارڈ
دنیا کے سب سے بڑے چینی  'تھری گارجز' ڈیم نے سالانہ بجلی پیدا کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

دریائےِ یانگ ژی پر دس سال پہلے قائم ہونے والے ڈیم کے بجلی گھر سے 2014 میں مجموعی طور پر 98.8 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2013 میں برازیلین – پیراگوئیان ڈیم 'اتیاپو' کے نام تھا۔

تھری گارجز ڈیم کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈیم سے پیدا ہونے والی توانائی چار کروڑ نوے لاکھ ٹن کوئلہ جلانے جتنی ہے۔

بیان کے مطابق، اس طرح ڈیم کے ذریعےدس کروڑ ٹن  کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہونے سے بچی۔

تاہم اس دیو قامت منصوبے پر ماحولیاتی تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔ منصوبہ شروع ہونے پر دس لاکھ لوگوں کو مختلف مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ڈیم کی تعمیر سے متاثرہ ہزاروں لوگ اب بھی غربت میں زندہ ہیں اور چینی حکومت نے 2012 میں  تسلیم کیا تھا کہ ہجرت کرنے والے متاثرین پر 'فوری توجہ' کی ضرورت ہے۔

ڈیم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے دریا میں موجود ڈولفنز کی بقا خطرے میں ہے۔

یاد رہے کہ 22500 میگا واٹ پیدا واری  صلاحیت رکھنے والا تھری گارجز ڈیم دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے۔ — اے ایف پی