The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

فاٹا میں مکمل امن تک فوج موجود رہے گی، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمندایجنسی کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن امان کی مکمل بحالی تک فوج موجود رہے گی۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے مہمند ایجنسی کادورہ کیا ہے جہاں انہیں علاقے میں شروع کیے گئے بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

گذشتہ سال جون میں پاکستان آرمی کی جانب سے ضرب عضب آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کی وجہ سے وہاں انفراسٹرکچر خاصا تباہ ہوا ہے۔

پاکستان آرمی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ آپریشن کے ذریعے سے شمالی وزیرستان اور کرم ایجنسی سے دہشت گردوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو ختم کردیا گیا ہے۔

ادھر ایجنسیز میں ہونے والی دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بارے میں کسی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونا ہے۔

آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے جوانوں کے عزم و حوصلے اور ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیاا کہ تعلیم کی فراہمی کے منصوبوں اور نوجوانوں کو معاشی مواقع فراہم کرنے سے دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کرنے کا موقع ملے گا۔

انھوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قبائلی عوام کے اہم کردار اور عزم کو بھی سراہا۔

حالیہ دنوں میں افغان نیشنل آرمی کی جانب سے مہمند اور باجوڑ ایجنسیوں سے ملحق سرحدی علاقوں میں ہونے والے آپریشن پر آرمی چیف نے اس اُمید کا اظہار کیا اس سے سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔