The Dawn News - Sport - Cricket

سلمان بٹ بھی پابندی کے خاتمے کیلیے پرامید
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر پر عائد پابندی  کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب ان پر عائد پابندی بھی ختم ہو جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سلمان بٹ نے محمد عامر کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں معلوم تھا کہ عامر بحال ہو جائیں گے، اب وہ پُرامید ہیں کہ آئی سی سی کی اگلی میٹنگ میں ان پر عائد پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں عامر پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں ڈویسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

2010 میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کے الزام میں اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف پر پابندی عائد کردی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں بحالی کے بعد کارکردگی سے اندازہ لگایا جائے گا کہ کون کھیل کے لیے فٹ ہے، مجھے چار برس کے دوران کوئی انجری نہیں ہوئی، میں مکمل فٹ اور پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہوں۔

اس موقع پر کرکٹر سلمان نے اپنے  ساتھیوں کو ورلڈکپ میں کامیابی کی دعا کی اور خود بھی مستقبل میں بہتر انسان بن کر کھیلنے کا اعلان کیا۔