The Dawn News - Pakistan - Islamabad

'سسٹم نے چوہدری سرور کو کام نہیں کرنے دیا'
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ملک کی خدمت کے لئے آسائشیں چھوڑ کر آئے لیکن سسٹم نے انہیں مایوس کیا۔

ڈان نیوز کے پروگرام جائزہ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کو اللہ نے سب کچھ دیا تھا، لیکن ان کے دل میں پاکستان کے لئے غیرت اور درد تھا، وہ تمام آسائشیں چھوڑ کر یہاں آئے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور ایک جذبہ لے کر اور عوام کی خدمت کے لئے سب کچھ چھوڑ کر یہاں آئے لیکن انہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر بٹھا دیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں ایسا سسٹم بنا لیا ہے کہ کہیں کمیشن، بھتہ لیا جارہا ہو یا لینڈ مافیہ سرگرم ہو، اپنا بندہ سامنے آجائے تو اس معاملے پر ہی مٹی ڈال دیتے ہیں۔

ان کے بقول یہاں ایسا سسٹم ہے کہ ہم اپنے مفاد کو آگے رکھتے ہیں، اپنے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے اور ملک و عوام کا مفاد پس پشت ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کا انجام مسلسل ہم دیکھ رہے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت ناکامی در ناکامی پر چل رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوئیں اور ہمارے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ورنہ جو پاکستان کا حال ہے اب تک ہماری چیخیں نکل جانی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تیل سستا بھی مل رہا ہے اور ادھار پر بھی لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں ایسے وقت میں بھی پیٹرول کا بحران ہے، ن لیگ ویژن 2025 بنارہی ہے لیکن ویژن 20 منٹس کا انہیں پتہ نہیں۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے سابق گورنر چوہدری محمد سرور کو بہترین آدمی قرار دیتے ہوئے سسٹم کی وجہ سے ان کے استعفے پر افسوس کا اظہار کیا۔