The Dawn News - Pakistan - Sindh

سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں سیاسی جماعت کا گروہ ملوث
کراچی: دو سال قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں آگ لگانے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطاق جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں رینجرز کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگانے کے واقعے میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کا ایک گروہ ملوث ہے۔

اس واقعے کے ایک ملزم کو گرفتارکیا جا چکا ہے جس نے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔

واقعے میں سیاسی جماعتوں کے ملوث ہونے کی وجہ سے رینجرز کی جانب سے رپورٹ کے مندرجات کو خفیہ رکھنے کی گزارش کی گئی ہے۔

اس مقدمے کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی ہے جبکہ جن متاثرین کو ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا، انھیں ایک ہفتے میں معاوضہ ادا کر کے  رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 289 ہو گئی

واضح رہے کہ گیارہ ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے سے ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ آگ لگنے پر مزدوروں نے باہر نکلنے کی کوشش کی جس پر مینجر نے فیکٹری کا واحد دروازہ ہی بند کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی تھی۔

سائٹ کے گنجان آباد علاقے میں واقع اس غیر قانونی فیکٹری میں ہنگامی حالات کی صورت میں اخراج کے محدود راستوں کو ہلاکتوں کی بڑی وجہ قرار دیا گیا تھا۔