The Dawn News - Sport - Cricket

آفریدی سمیت آٹھ کھلاڑیوں پر جرمانہ
سڈنی: پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا ہے۔

کھلاڑیوں کو متنبہ کیا گیا ہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو انہیں ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم میں موجود ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت آٹھ کھلاڑیوں پر اتوار کو سڈنی کے ہوٹل میں دیر سے آنے پر 300 آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

منیجر نوید چیمہ کی زیر سربراہی ٹیم مینجمنٹ نے دعویٰ کیا کہ کھلاڑی طے شدہ وقت سے 45 منٹ دیر سے آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کھلاڑی اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے پر گئے لیکن دیر سے واپس آئے۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور دوبارہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اگر یہ غلطی دوبارہ سرزد ہوئی تو انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔

پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات سے ہو گا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 15 فروری کو ہدنوستان سےایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے گا۔