The Dawn News - Sport - Cricket

شاہد آفریدی کو بدنام کیا گیا، سرفراز نواز
لاہور: سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانہ عائد کر کے شاہد آفریدی سمیت آٹھوں کھلاڑیوں کو اخبار میں بدنام کیا گیا جس سے ہندوستان کے خلاف میچ میں ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

سابق فاسٹ باؤلر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ عائد کیے جانے سے کھلاڑی اپ سیٹ تھے جس کے باعث وہ ہندوستان کے خلاف 100 فیصد کارکردگی نہ دکھا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں پر فی کس 300 آسٹریلین ڈالر جرمانہ کیا تھا۔

اس پر شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ رات کا کھانا کھانے گئے تھے ناکہ ڈانس کرنے۔

سرفراز نے کہا کہ شاہد آفریدی قوم کے ہیرو ہیں، انہیں جرمانہ لگا کر اخبارات میں بدنام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بات 300 ڈالرز کی نہیں بلکہ عزت کی ہے اور اسی وجہ سے احمد شہزاد اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی اپنی بدنامی پر ناخوش نظر آئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ یونس کو ہندوستان کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ ایک تو وہ فارم میں نہیں اور دوسرا انہیں ان کے نمبر پر نہیں کھلایا گیا۔

اس موقع پر اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ زمبابوے اور آئرلینڈ نے اپنے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہذاٰ پاکستان کے پاس سستی دکھانے کا کوئی چانس نہیں۔

اجمل نے قوم ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ ہر میچ کو آخری میچ سمجھ کر کھیلے اور کسی بھی موقع پر سستی کا مظاہرہ نہ کرے۔