The Dawn News - Sport - Cricket

متعدد خراب ریکارڈ اب پاکستان کے نام
کرائسٹ چرچ: ورلڈ کپ میں جہاں پاکستان کو لگاتر دوسری شکست کا صدمہ جھیلنا پڑا تو ساتھ ساتھ متعدد منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کے ساتھ درج کرا لیے۔

ویسٹ انڈیز نے میچ میں پاکستان کے خلاف 310 رنز بنا ڈالے جو کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف سب سے ذیادہ رنز کا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلےورلڈ کپ   1979 کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے  293 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف سب سے ذیادہ رنز اسکور  کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پاکستان کو میچ میں 150 رنز سے شکست ہوئی تو ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے، اس سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 110 رنز کے بڑے مارجن سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی رنز کے اعتبار سے ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف سب سے بڑی فتح ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ پاکستان نے ایک ایسا ریکارڈ بھی بنایا جو بہت عرصے تک نہ ٹوٹ سکے۔

پاکستانی ٹیم 310 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایسی گھبرائی کہ صرف ایک رن پر چار کھلاڑی پویلین جا پہنچے جو اپنے آپ میں نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ایک ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ کینیڈا نے 2006 میں زمبابوے کے خلاف 4 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان آج تک آسٹریلین یا نیوزی لینڈ پچز پر 280 یا اس سے زائد رنز کے ہدف کا تعاقب نہیں کر سکا اور اس طرح کا گیارہواں موقع تھا۔