The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں داعش کی مبینہ وال چاکنگ
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ 9 میں جمعے کو اس حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شہر کی کچھ دیواروں پر خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ عرف داعش کی حمایت میں  نعرے لکھے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق  داعش کی حمایت میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشین آفس کے قریب واقع ایک تعلیمی ادارے کی دیوار پر وال چاکنگ کی گئی۔

انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عوام نے داعش کی حمایت میں لکھے گئے نعروں کے حوالے سے پولیس تھانوں سے رابطہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رات تقریباً 8 بجے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے ایک افسر نے پولیس اسٹیشن آکر داعش کی حمایت میں ہونے والی وال چاکنگ کے بارے میں پوچھا۔

تاہم ایس ایچ او فیاض شنواری نے ڈان کو بتایا کہ ان کے آفس میں کوئی بھی داعش کی وال چاکنگ کے حوالے میں پوچھنے نہیں آیا اور نہ ہی انھیں انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کی حدود میں داعش کی حمایت میں درج نعروں کے بارے میں علم ہے۔