The Dawn News - Pakistan - Sindh

'رینجرز نے نائن زیرو پر جو کچھ کیا، ٹھیک کیا'
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کے روز رینجرز کی جانب سے نائن زیرو پر کارروائی کی حمایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو میں بدھ کو رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران متحدہ کے رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا تھا۔

نائن زیرو کے تمام شعبہ جات کی تلاشی کے دوران دفتری ریکارڈ بھی قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

کارروائی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن ہلاک ہوگیا جبکہ ولی بابر قتل کیس کے مرکزی ملزم فیصل موٹا کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز نے نائن زیرو پر جو کچھ کیا، ٹھیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کی۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ اینٹلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر مارا گیا۔

چوہدری نثار کے مطابق قانون کے دائرے میں کارروائی رینجرز اور پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ  کراچی آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیاتھا۔

رینجرز کا چھاپہ اور اس کے بعد کی صورتحال

ایم کیو ایم کے مطابق ان کا ایک کارکن ہلاک ہوا

رینجرزکی جانب سے کارکن کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد، صرف جرائم پیشہ افراد
گرفتار کیے گئے

رینجرز نے نیٹو کا چوری اسلحہ برآمد اور صحافی ولی بابر کے قاتل کی گرفتاری ظاہر کی۔

نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین رپورٹنگ کے دوران زخمی ہوا۔

ایم کیو ایم نے پر امن احتجاج کا اعلان کیا

تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے