The Dawn News - Pakistan - Islamabad

میں نے فون پر کسی کے قتل کا حکم نہیں دیا: عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے رہنما عارف علوی کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کی ریکارڈنگ منظر عام پر آنے والی مبینہ ٹیپ گزشتہ روز تمام ٹی وی چینلز کی توجہ کا مرکز رہی۔

دونوں رہنماوں کے درمیان گزشتہ سال اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ہونے والے گفتگو کی ٹیپ کے مطابق عارف علوی نے عمران خان کو فون کے ذریعے پی ٹی وی کی نشریات بند ہونے سے متعلق آگاہ کیا جس پر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ٹیپ کے مطابق عمران خان نے علوی کو ایم کی ایم کے رہنما الطاف حسین سے لندن میں رابطہ کرکے ان کی جانب سے پی ٹی آئی کے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبے کی حمایت کے حوالے سے بات چیت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان اور عارف علوی کی جانب سے مذکورہ ٹیپ کو جعلی قرار دیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی — فائل فوٹو

عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ہونے والی بات چیت کی منظرعام پر آنے والی ٹیپ پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو الزامات پر مؤثر طریقے سے جواب نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ادھر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسا لگا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین مذکورہ ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے سے پریشان ہے۔

عمران خان کے ایک بیان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے پر قائم ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے کو پس پشت ڈال رہی ہے۔

انہوں نے ٹیپ نہ سننے کا ذکر کرتے ہوئے کہ ’میں نے گفتگو کے دوران کسی کو قتل کرنے تا بھتہ وصول کرنے کا حکم تو نہیں دیا ہوگا‘۔

دوسری جانب عارف علوی نے ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے دوران انہوں نے عمران خان کو پی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے اطلاع دی تھی اور ان کو اس حملے کے خلاف فوری طور کنٹینر پر جا کر مزمتی بیان جاری کرنے کی تجویز دی تھی۔

عارف علوی نے زور دیا کہ یہ ٹیپ بنائی گئی ہے اور کسی بھی شخص کی نجی گفتگو ریکارڈ کرنا غیر قانونی عمل ہے۔