The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی سے بیرونی فنڈنگ کی تفصیلات طلب
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے فل بینچ نے پی ٹی آئی کے بانی رکن اور سابق سیکرٹری اطلاعات اکبر ایس بابر کی دائر کردہ درخواست سماعت کی۔

درخواست گزار نے پارٹی پر مالی بے قاعدگیوں اور بیرونِ ملک سے آنے والے فنڈز سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام عائد کیے ہیں۔

بینچ نے الیکشن کمیشن کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امریکا سے ہونے والی فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی نئی مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ فنڈنگ کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹ میں موجود ہیں۔

تاہم بینچ کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ پی ٹی اٗئی کے وکیل آڈٹ رپورٹ کی جانچ پڑتال کے دوران بین الاقوامی فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے سے قاصر رہے تھے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ای سی پی کی جانب سے آڈٹ رپورٹ کو تسلیم کیے جانے کے بعد اس کی صداقت پر سوالات نہیں اٹھائے جاسکتے۔

چیف الیکشن کمیشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کے حوالے سے ثبوت فراہم کیے گئے ہیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان کی جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ کی جانچ پڑتال کروائے۔

اس موقع پر جسٹس رضا نے پی ٹی آئی کے وکیل کو تنبہہ کی کہ ’معاملہ حساس ہے اور وہ آئندہ دلائل دینے میں محتاط رہیں‘۔

سماعت کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کمیشن کے ممبر ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں کو بیرونِ ملک سے ملنے والے فنڈز کے حوالے سے تفصیلات جمع کروانے کی شقوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی پر لگائے گئے سنگین الزامات کے باعث وکیلِ صفائی کو بیرونی فنڈنگ سے حاصل کی جانے والی رقم اور اس کے ذرائع کے حوالے سے مکمل تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت جاری کیں۔

کیس کی سماعت 6 مئی تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔