The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نجم سیٹھی کی عدالتی کمیشن میں پیش ہونے کی پیشکش
لاہور: سابق نگراں وزیر اعلی پنجاب  ونیوز اینکر نجم سیٹھی نے تین رکنی عدالتی کمیشن کو خط میں درخواست کی ہےکہ ان پر عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے  الزام  کی تحقیقات کا  آغاز  ان کو  پہلے طلب کر کے کیا جائے۔

واضح رہے کہ مئی 2013 کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے تین رکنی عدالتی کمیشن  کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کر رہے ہیں جبکہ جسٹس عامر ہانی مسلم اور جسٹس عجاز افضل خان   اس خصوصی عدالتی کمیشن کے بقیہ دو ججز ہیں۔

نجم سیٹھی نے تحریک انصاف کی طرف سےان پردھاندلی کے لگائے گئے الزام  کواپنے خلاف  ’ایجنڈ ا نمبر- ون‘ قرار دیاہے۔

انہوں نے خط میں عدالتی کمیشن سے گزارش  کی کہ انہیں عدالتی کمیشن کی غیر جانبداری پر مکمل بھروسہ ہے  اور ان پر  عمران خان کی جانب سے عائد کئے گئے الزام کی فوری تحقیقات شروع کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں کمیشن کو کچھ ایسے  حقائق جمع کروانا چاہتا ہوں جو کہ تحقیقا ت کے نتائج حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ  دو سال قبل ہونے والے عام انتخابات دھاندلی کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان نے’35 پنکچر ‘ نامی من گھڑت اور جھوٹی کہانی بنا کران  کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے تاہم وہ اب تک کسی قسم کا ثبوت میڈیا یا عدالت کے آگے پیش نہیں کرسکے ہیں۔

سابق قائم مقام وزیرِ اعلی نے کہا کہ انہوں نے بدنامی پر عمران خان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے تاہم انہوں نے عدالت میں خود  پیش ہونے اور ثبوت پیش کرنے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نےیہ بھی  بتایا کہ   وہ عدالت میں گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔