The Dawn News - Pakistan - Islamabad

تمام فرقوں کیلئے ایک ہی اوقات اذان،نماز؟
اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یکم مئی سے تمام مساجد سے ایک ساتھ اذان ہونے کے ساتھ ساتھ تمام مذہبی فرقے ایک ہی وقت میں نماز ادا کریں گے ۔

بدھ کو وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں نماز کے اوقات کار ایک کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا۔

فیصلہ  کرنے والی کمیٹی میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے چاروں مکتبہ فکر (شیعہ، بریلوی، دیوبند اور اہل حدیث) کے دو دو علما شامل تھے۔

کمیٹی کے ایک رکن نے ڈان کو بتایا کہ سب سے بڑا اختلاف نماز مغرب کے اوقات پر سامنے آیا، جسے تمام کمیٹی ارکان نے خوش اسلوبی سے طے کر لیا۔

کمیٹی کے رکن مفتی جمیل الرحمان فاروقی نے ڈان کو بتایا کہ بریلوی ، دیو بند اور اہل تشیع میں اذان مغرب میں آٹھ منٹوں کا فرق ہوتا ہے۔

’بریلوی اور دیوبند حضرات پانچ منٹ کی تاخیر کریں گے جب کہ  اہل تشیع تین منٹ پہلے اذان دیں گے جس سے اذان کا وقت ایک ہی جائےگا ‘۔

سردار محمد یوسف نے بتایا ’وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ایک ہی وقت پر نماز و صلوۃکا نظام متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ تقریباً دو ہفتوں سے زیر بحث تھا اور اس پیش رفت کا مقصد فرقہ ورانہ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

نئے نظام کے تحت، اذان کے اوقات کار موسمی تبدیلیوں کے مطابق ہوں گے اور حکومت تمام مساجد میں اذان کلینڈر تقسیم کرے گی۔

دوسری جانب، وفاق المدارس ال شعیہ، اسلام آباد نے کہا ہے کہ شام کی اذانیں صحیح وقت پر ہی دی جا سکتی ہیں اس سے پہلے نہیں۔

ڈاکٹر ایس محمد نجفی نے بتایا ’شیعہ مکتبہ فکر میں اذان مغرب کا وقت وہ ہوتا ہے جب آسمان کی سرخی ختم ہو چکی ہو اور سعودی عرب میں بھی یہی وقت مد نظر رکھا جاتا ہے، تاہم شیعہ موذن حضرات میں روایتی طور پر اذان میں 3-2 منٹ کی تاخیر کی جاتی ہے ‘۔

’اگر یہ تاخیر ختم کر دی جائے تو مختلف فرقوں کی اذانوں کے درمیان فرق کو باآسانی کم کیا جا سکتا ہے‘۔

ادھر اسلام آباد کی کاروباری اور تاجر برادری نے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے انقلابی قدم تصور کیا ہے۔

جمیعت القریش گوشت ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید قریشی نے کہا ’یہ پاکستانی معاشرہ میں ایک انقلابی قدم ہو گا کیونکہ ہم روزنہ دو گھنٹوں تک اذانیں سنتے ہیں‘۔

’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ تاجر برادری بہت خوش ہے کیونکہ اب نماز کے اوقات کار میں کوئی ابہام نہیں رہے گا‘۔

اس وقت وزارت مذہبی امور نئے نظام کے عمل درآمد کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہے اور توقع ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کا محکمہ اوقاف نظام پر عمل درآمد یقینی بنانے کا ذمہ دار ہو گا۔