The Dawn News - World - Middle East

سعودی عرب کی یمن میں دوبارہ بمباری
صنعا: یمن میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج نے پھر حوثی باغیوں پر بمباری شروع کردی ۔

اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شہر طیز کے نواح میں واقع آرمی بیس کو حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد بمباری کا نشانہ بنایا۔

جنگ بندی کے سعودی اعلان کے بعد بدھ کی صبح حوثی باغیوں نے  صدر عبدالرب منصور ہادی کے وفادار آرمی یونٹ کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد بیس پر قبضہ کرلیا تھا۔

ایک فوجی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ حوثی باغیوں اور صدر کی وفادار فورسز کے درمیان جھڑپ میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی حکومت نے گزشتہ روز یمن میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ضروت پڑنے پر دوبارہ ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج کے تقریباً ایک ماہ طویل فوجی آپریشن، اور باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اب تک 944 افراد ہلاک جبکہ 3 ہزار 487 زخمی ہوچکے ہیں۔