The Dawn News - Sport

ریپ کرنے پر سابق ٹینس سٹار کو قید
جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے سابق گرینڈ سلیم ٹینس سٹار باب ہیوٹ کو کم عمر لڑکیوں کا ریپ کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنا دی۔

مارچ میں 75 سالہ ہویٹ پر  1980 اور 1990 کی دہائی میں کوچنگ کے دوران  دو لڑکیوں کے ریپ اور ایک پر جنسی حملے کی کوشش کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔

جج نے کیس کی سماعت کے دوران افسوس نہ ظاہر کرنے پر آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جرم کسی بوڑھے نے ہی کیوں نہ کیا ہو لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

سزا سنائے جانے سے پہلے ہیوٹ کی بیوی نے عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے قید کی سزا نہ دینے کی اپیل کی۔ تاہم، جج نے کہا کہ تینوں لڑکیوں کے بیان میں مماثلت ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیوٹ نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت  یہ فعل کیا۔

توقع ہے کہ 1960 اور 1970 کی دہائی میں گرینڈ سلیم ڈبل چیمپین رہنے والے ہیوٹ  سزا کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل کریں گے۔