The Dawn News - Opinions

رویتِ ہلال کے تنازع کا حل کیا ہے؟
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اور ہم سب ہی اپنے اپنے فریج سحر اور افطار کی ضروری اشیاء سے بھرنے میں مصروف ہیں، اور اپنے عید کے کپڑوں کی وقت پر سلائی کے لیے پریشان ہیں۔ لیکن اس سب کے ساتھ ساتھ ہم سب ہی ایک دوسرے سے ایک سوال پوچھتے نظر آتے ہیں، اور وہ ہے:

یار، چاند کب ہے؟

کم علمی پر مبنی میڈیا رپورٹنگ، اور غیر حقیقی باتوں پر فوراً یقین کر لینے والی ہماری ذہنیت کی وجہ سے ہم ہمیشہ ہی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کو چاند دیکھنے میں ناکامی پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ تنازع اس وقت شدت اختیار کر جاتا ہے جب پشاور کی مسجد قاسم علی خان سے (گذشتہ سال کو چھوڑ کر) ملک کے باقی حصوں سے پہلے ہی رمضان المبارک کے آغاز اور اختتام کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔

کچھ لوگ مسجد قاسم علی خان پر الزام لگاتے ہیں تو کچھ لوگ رویتِ ہلال کمیٹی پر، جبکہ کچھ لوگ اس پورے مسئلے سے لاعلم رہتے ہیں۔ اگر ہم اپنا کچھ وقت نکال چاند کے مسئلے کو سمجھنے کی کوشش کریں، تو ہم جان سکتے ہیں کہ سائنس کی مدد سے ہم اس مسئلے کو آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ مجھ سے پوچھیں، تو یہ مسئلہ مسئلہ ہے ہی نہیں۔

سورج، زمین، اور چاند کی جیومیٹری

قمری کلینڈر، جو کہ ہجری یا اسلامی کلینڈر بھی کہلاتا ہے، زمین کے گرد چاند کی گردش پر مبنی ہے۔ دو پورے چاندوں کے درمیان 29.5 دن کا وقفہ ہوتا ہے۔ جب چاند زمین اور سورج کے عین درمیان آجاتا ہے، تو اسے چاند کی پیدائش (Conjunction) کہتے ہیں۔

چاند کی پیدائش کے وقت اس پر پڑنے والی سورج کی تمام روشنی واپس منعکس ہوجاتی ہے، اور زمین تک نہیں پہنچ پاتی، اسی لیے اپنی پیدائش کے وقت چاند زمین پر رہنے والے لوگوں کو نظر نہیں آتا، اور مکمل طور پر سیاہ ہوتا ہے۔ چاند کی پیدائش کے بعد گزرنے والا وقت 'چاند کی عمر' کہلاتا ہے۔

— Creative Commons

پیدائش کے بعد چاند اپنے مدار میں آگے کی جانب سفر شروع کرتا ہے، چنانچہ زمین سے دیکھنے پر سورج اور چاند کے درمیان فرقِ زاویہ (elongation) بڑھنے لگتا ہے۔ چونکہ چاند کا مدار گول کے بجائے بیضوی ہے، اس لیے سال کے مختلف حصوں میں اس کی رفتار مختلف ہوتی ہے، لہٰذا یہ زاویہ بھی مختلف شرح سے بڑھتا ہے۔ جیسے جیسے یہ زاویہ 0 ڈگری سے بڑھنے لگتا ہے، تو چاند ہلال کی شکل لینا شروع کرتا ہے۔

— Creative Commons

سید خالد شوکت، جو رویتِ ہلال کے عالمی شہرت یافتہ ماہر ہیں اور کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں، کے مطابق برہنہ آنکھ سے چاند دیکھنے کے لیے سورج اور چاند کے درمیان زاویہ کم از کم 10.5 ڈگری ہونا چاہیے۔ اتنا زاویہ حاصل کرنے کے لیے چاند کو اپنی پیدائش کے بعد 17 سے 24 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ لہٰذا چاند نظر آنے کے لیے بنیادی شرط اس کی عمر نہیں، بلکہ زاویہ ہے۔

تنازع کیا ہے؟

علماء اسلام کے نزدیک نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے لیے چاند کو برہنہ آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے، جبکہ علماء کے ایک گروہ کے مطابق صرف سائنسی حسابات پر اعتبار کیا جا سکتا ہے، اور چاند دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان دونوں نقطہ نظر کی حمایت یا مخالفت کیے بغیر میں صرف یہ کہوں گا کہ جہاں تک آنکھ سے دیکھنے کی بات ہے، تو ہم سائنس سے مدد لے سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر ہم حسابات اور جدید سیمولیشنز کے ذریعے یہ جان سکتے ہیں کہ چاند کب اور کہاں نظر آئے گا، آسمان میں کتنا اونچا ہوگا، اور اس کے نظر آنے کے امکانات کیا ہیں۔ ہم یہ حساب بھی لگا سکتے ہیں کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند کتنی دیر تک اُفق پر موجود رہے گا، اور دیکھا جا سکے گا۔ ہم سافٹ ویئرز اور سیمولیٹڈ تصاویر کی مدد سے پہلے سے معلوم کر سکتے ہیں کہ نظر آنے پر چاند کی شکل کیسی ہوگی۔

سرکاری اور غیر سرکاری رویتِ ہلال کمیٹیاں لوگوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں طلب کرتی ہیں۔ یہاں پر یہ تصاویر ہماری اس طرح مدد کر سکتی ہیں کہ ہم شہادت دینے والے شخص کو تصاویر دکھائے بغیر سوالات کر سکتے ہیں کہ انہوں نے کس وقت چاند دیکھا، چاند کتنا اونچا تھا، سورج کے نزدیک تھا یا دور تھا، ہلال اوپر کی جانب تھا یا اس کی نوکیں پہلو پر تھیں، چاند سورج کے دائیں جانب تھا یا بائیں جانب، وغیرہ۔

ان سوالات کی مدد سے ہم غلط شہادتوں کو آسانی سے مسترد کر سکتے ہیں۔ یہ مسترد کیا جانا صرف چاند دیکھنے میں غلطی کہلائے گا، اور اس سے کسی بھی شخص کے تقویٰ یا بطورِ گواہ اس کے قابلِ قبول ہونے پر حرف لانا مقصد نہیں ہوگا۔ کئی مشہور اور ہم عصر علماء اس نظریے کی تائید کرتے ہیں۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی بالکل اسی طرح شہادتوں کی تصدیق کرتی ہے، لیکن مسجد قاسم علی خان حسابات کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، اور صرف کسی شخص کی پرہیزگاری دیکھ کر اس کی شہادت درست تسلیم کر لیتی ہے۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں موجود ہیں، اور اسے اکثر طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اکا دکا غلطیوں کو چھوڑ کر کمیٹی کے فیصلے سائنسی اعتبار سے درست ہوتے ہیں۔

کمیٹی کے فیصلے جدید سائنسی حسابات سے اتفاق رکھتے ہیں، جبکہ مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اکثریتی طور پر سائنسی اعتبار سے ناممکن ہوتے ہیں۔ سائنس کی مدد لیے بغیر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا بالکل درست فیصلہ کرنا چونکہ مشکل ہے، اس لیے مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اگر غلط نہ بھی ہوں، تب بھی مشتبہ ہوتے ہیں۔

2011 میں مسجد کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ چاند نظر آگیا ہے، اور رمضان المبارک اگست کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگا، جبکہ جدید ترین سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کیے گئے نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دن پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔

— Moonsighting.com

اس کے برعکس مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ بالکل درست تھا جیسا کہ نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

— Moonsighting.com

چاند اتنا بڑا کیوں ہے؟

پاکستان میں ایک اور غلط فہمی پائی جاتی ہے، اور وہ یہ کہ اگر چاند موٹا ہے، تو ضرور یہ چاند پہلے بھی دیکھا جا سکتا ہوگا۔

یہ بات غلط ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ قمری مہینے کی پہلی تاریخ نہ ہو، لیکن ایسا ممکن ہے کہ اسے پہلی بار دیکھا جا رہا ہو۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر کسی بھی دن چاند کی عمر 17 گھنٹوں سے کم ہے، تو یہ انسانی آنکھ کو نظر آئے بغیر غروب ہوجائے گا۔ لہٰذا تکنیکی اعتبار سے چاند وہاں موجود تھا، لیکن نظر نہیں آسکتا تھا۔ اگلے دن اسی وقت چاند کی عمر 41=24+17 گھنٹے ہوگی، تو چاند ہر حال میں موٹا اور زیادہ واضح نظر آئے گا، اس لیے رویتِ ہلال کمیٹی کو پہلے دن کم عمر چاند نہ دیکھنے پر الزام دینا بے وقوفی اور کم علمی ہے۔

آج علمِ فلکیات کی مدد سے ہم چاند کی ولادت کا درست وقت سیکنڈز کی حد تک بتا سکتے ہیں، اور اس کے نظر آنے یا نہ آنے کے امکانات بھی جان سکتے ہیں۔ تو فلکیات کی مدد لے کر ایسی شہادتوں کو مسترد کیوں نہیں کر دیا جاتا جو درست نہیں ہوسکتیں؟

انگلش میں پڑھیں۔

یہ مضمون ابتدائی طور پر جون 2015 میں شائع ہوا۔