The Dawn News - Pakistan - Islamabad
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کل بروز جمعہ اسلام آباد میں سیاسی رہنماؤں کے ’افطار ڈنر‘ کی میزبانی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایک قسم کی ’آل پارٹیز کانفرنس‘ ہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو افطار ڈنر کی دعوت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں وزیراعظم نواز شریف کو مدعو کرنے کے حوالے سے اب تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے آصف زرداری کی جانب سے آئندہ روز کے ’افطار ڈنر‘ کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افظار ڈنر کے دوران آصف علی زرداری سندھ میں جاری صورت حال اور صوبے میں رینجرز کے کردار کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سیاسی حریفوں، اسٹیبلشمنٹ اور فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کے جرنیل ہر 3 سال میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں البتہ سیاستدان ملک میں ہمیشہ رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بہتر جانتے ہیں کہ ملک کے معاملات کو کیسے چلانا ہے۔
ان کا کہنا تھا وہ ملک کے اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے مگر آرمی کو بھی سیاستدانوں کے لیے رکاوٹیں پیدا نہیں کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ آصف رزداری کا یہ بیان گذشتہ دنوں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپے کے بعد سامنے آیا تھا، جس کے باعث ملک میں سیاسی درجہ حرارت بہت بڑھ گیا ہے۔