The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ
گال: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا تاہم انہوں نے 11.2 اوورز میں 8.11 کی اوسط سے 92 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کسی بھی ٹیم کی سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی تھی اور اس سے قبل کسی بھی ٹیم نے آٹھ رنز سے زائد کی اوسط سے ہدف کا تعاقب نہیں کیا۔

یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں 76 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں جو سری لنکا میں کسی بھی غیر ملکی باؤلر کی سب سے بہترین باؤلنگ ہے، اس سے قبل شین وارن نے 2002 میں کولمبو کے مقام پر 94 رنز دے کر سات وکٹیں لی تھیں۔

سرفراز احمد نے دوسری اننگ میں تین سری لنکن بلے بازوں کو اسٹمپ کیا اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ تین سری لنکن بلے باز ایک اننگ میں اسٹمپ ہوئے ہوں۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں دس وکٹ سے فتح اپنے نام کی جو پاکستان کی گزشتہ نو سالوں میں سری لنکا میں پہلی فتح ہے، اس دوران قومی ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے۔