The Dawn News - Life & Style

'شادی نہیں کروں گا'
بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کھل کر اعلان کردیا ہے کہ وہ شادی نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی خاص ضرور ہے جسے وہ پیار کرتے ہیں البتہ وہ شادی نہیں کریں گے۔

سلمان خان بولی وڈ کے سب سے قابل اور سنگل اداکار ہیں اور میڈیا متعدد بار سلمان خان کی شادی کی خبروں پر روشنی ڈالتی رہتی ہے البتہ اداکار کا حال ہی میں اپنی فلم 'بجرنگی بھائی جان' کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں ایک اہم انسان ضرور ہے جس سے وہ پیار کرتے ہیں البتہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان کا نام بولی وڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ جوڑا جارہا تھا اور دونوں اداکار متعدد بار ایک ساتھ نظر آئے تھے البتہ بعد میں دونوں اداکاروں نے اس بات کی تردید کی تھی۔

سلمان خان کا نام اداکارہ لولیا ونٹور کے ساتھ بھی متعدد بار جوڑا گیا ہے اور سلمان خان لولیا کو اپنی بہت اچھی دوست بھی بتاتے ہیں۔ یاد رہے کہ لولیا سلمان خان کو ان کی فلم کی شوٹنگ 'ایک تھا ٹائگر' کے دوران ملی تھی جس کے بعد سے یہ دونوں اداکار ایک ساتھ ہیں۔