The Dawn News - Pakistan - Kashmir

تحریک آزادی کشمیر کے مجاہد اول انتقال کر گئے
مظفر آباد: تحریک آزادی کشمیر کے بانیوں میں شامل سابق صدر آزاد کشمیر  سردار  محمد عبدالقیوم خان  طویل علالت کے بعد اتقال کر گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سردار  محمد عبدالقیوم خان طویل عرصے سے علیل تھے اور مختلف عوارض کا شکار تھے۔

خیال رہے کہ وہ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم رہے تھے جبکہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر بھی تھے۔

سردار  محمد عبدالقیوم خان  تحریک آزاد کشمیر کے بانیوں میں سے تھے، ان کو ہندوستان کے خلاف آزادی کی تحریک میں انڈین آرمی کے خلاف پہلی گولی چلانے کا اعزاز حاصل تھا، اسی لیے ان کو مجاہد اول کا لقب بھی دیا جاتا تھا۔

سردار محمد عبدالقیوم خان شدید علالت میں قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رہے تھے۔

واضح رہے کہ وہ سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے والد  بھی تھے۔

خیال رہے کہ وہ 4 اپریل 1924 کو ریاست کشمیر کے ضلع باغ میں پیدا ہوئے۔

قیام پاکستان سے قبل وہ برٹش انڈین آرمی میں رہ چکے تھے اسی لیے قائم پاکستان کے بعد 1947 میں تحریک آزادی کشمیر کی مسلح جدوجہد میں بھر پور حصہ لیا۔

وہ 1956 میں پہلی بار آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے، بعد ازاں 1971، 1985 اور 1990 میں بھی صدر بنے البتہ انہوں نے 1991 میں صدارت سے مستعفی ہو کر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب لڑا اور وزیر اور وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

1996 میں وہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔

انہوں نے متعدد کتابیں بھی تحریر کیں جن میں مذہب سیاست اور کشمیر کے امور سے متعلق معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔