The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو اتوار کی رات ایک ہفتہ میں چوتھی مرتبہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں اندھیروں کا سامنا ہے۔

ابھی شہری ہفتہ کی رات ہونے والے طویل بریک ڈاؤن سے باہر نکلے ہی تھے کہ اتوار کی رات بھی انہیں راحت کی نیند نصیب نہ ہو سکی۔

ڈان نیوز کے مطابق، بریک ڈاؤن سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، ماڈل کالونی ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گزری ، بفرزون گلشن معمار، سہراب گوٹھ، انچولی ، نیو کراچی سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے۔

بجلی كی فراہمی معطل ہونے کے باعث لوگوں کو سحر کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا جبکہ رمضان کے آخری عشرے کے باعث رات گئے تک جاری رہنے والی کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

ترجمان کے - الیکٹرک نے بتایا کہ ہوا میں نمی کے باعث نیشنل گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

بریک ڈاؤن کے نتیجے میں اسٹیل ملز کے تمام پلانٹس بند جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندھیرے چھا گئے۔

یاد رہے کہ جمعرات اور منگل کی رات بھی شہر قائد میں اسی قسم کے بجلی کے بریک ڈاؤن دیکھے گئے تھے۔