The Dawn News - World - Asia

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے
ویانا: ایرانی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ’محنت رنگ لے آئی ہے اور معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، خدا ہمارے لوگوں کا محافظ ہو‘۔

دوسری جانب مغربی سفارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام دشواریوں کو دور کرکے ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدہ ہوگیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت واشنگٹن اور تہران میں یہ سمجھوتہ بھی طے پایا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کو ایرانی ملٹری سائٹس پر انسپکشن کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ مذکورہ معاہدہ کئی سالوں پر محیط مذاکرات کے بعد عمل میں آیا ہے۔ اس معاہدے کے متبادل کے طور پر ایران پر لگائی گئی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی اور اسے امداد کے لیے اربوں روپے حاصل ہوسکیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بیشتر معاملات پر آمادگی کا اظہار کرلیا گیا ہے۔

معاہدے کے لیے ایران کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر لگائی جانے والی پابندی کو اٹھایا جائے گا۔

مذاکرات سے منسلک سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران پر کم سے کم جوہری ہتھیار بنانے کی پابندی مہینوں نہیں سالوں تک جاری رہے گی۔