The Dawn News - Opinions

"خوبصورت اسلام آباد" کے لیے گھروں سے بے دخلی؟
خوبصورت اسلام آباد شاید پاکستان کا ستھرا ترین شہر ہے، جس میں مرگلہ کی پہاڑیاں اور قدرت شہر کے ہر مقام سے ہی نظر آتی ہیں۔ انڈرپاس اور فلائی اوور برج دیکھ کر خدا کا شکر ادا کرنے کو جی چاہتا ہے کہ ملک میں کچھ تو درست ہو رہا ہے۔ لیکن چند باتیں اور بھی ہیں۔

پلان شدہ سیکٹروں ای اور آئی کے درمیان ایک آبادی ایسی ہے جس کے کندھوں پر ڈپلومیٹس کے اس شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری ہے۔

ایوانِ اقتدار تب چمکتے ہیں، جب یہ کلینر سارا دن اپنا پسینہ بہاتے ہیں، اور دن کے اختتام پر صفائی سے ناآشنا جھونپڑیوں میں لوٹ جاتے ہیں جہاں کم سے کم بجلی، پانی، اور سیوریج کی سہولیات موجود ہیں۔

اسلام آباد میں مختلف برادریوں کی اپنی اپنی مخصوص کچی و غیر قانونی آبادیاں موجود ہیں۔ سیکٹر I-11 کی آبادی افغان مہاجرین کی ہے، جبکہ سیکٹر F-6، F-7، G-7، G-8، اور G-12 کی آبادیاں پاکستانی مسیحیوں اور مسلمانوں کی ہیں۔ جو لوگ ان جھونپڑیوں میں رہتے ہیں وہ غریب اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

لیکن یہ اسلام آباد کے مستقل رہائشیوں کو بنیادی اور نہایت ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان آبادیوں کے زیادہ تر مرد و خواتین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور قریب کے گھروں میں خاکروب اور سکیورٹی گارڈز کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اس طرح دیوار سے لگی ہوئی اس آبادی کو نہ صرف روزگار مہیا ہوتا ہے، بلکہ امیر گھرانوں کو سستے داموں ملازمین بھی دستیاب ہوجاتے ہیں۔

اب سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ایک بے دخلی مہم شروع کی ہے، جسے شہر کی سول سوسائٹی کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

اسلام آباد کے ایک سرگرم سماجی کارکن اسامہ خلجی کا کہنا ہے:

"اسلام آباد کے درمیانے اور اونچے طبقے کے لوگ جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو امتیاز کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور نہیں سمجھتے کہ کم سے کم سہولیات والی کم قیمت رہائش کے علاوہ ان لوگوں کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں۔"

یہاں تک کہ وہ لوگ بھی جو حکومت سے اس طرح کی آبادیاں راتوں رات اکھاڑ دینے کی خواہش کرتے تھے، سمجھتے ہیں کہ ایسا تب تک نہیں ہونا چاہیے جب تک متبادل رہائش کا انتظام نہ ہو۔

سی ڈی اے کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "سی ڈی اے کو سی ڈی اے آرڈینینس 1960 کے تحت جو اختیارات دیے گئے ہیں، وہ ان پر مکمل عملدرآمد، اور ہر حال میں ماسٹر پلان کی پابندی کے لیے پر عزم ہے۔ گذشتہ سالوں میں سی ڈی اے کافی وسیع ہو چکا ہے، اور اینٹی انکروچمنٹ ونگ 2006 میں ہی شامل کیا گیا ہے، تو آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ہم کتنے فعال ہیں۔"

تو جب سی ڈی اے کو کورٹ احکامات کی صورت میں ایک نیا عزم مل گیا ہے، تو سول سوسائٹی اسے ریاستی سرپرستی میں جاری غریبوں کی زبردستی بے دخلی قرار دے رہی ہے، جن کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ سول سوسائٹی صرف اس لیے کچی آبادی کے مکینوں کی حمایت میں کھڑی ہے، کیونکہ وہ سستے ملازم ہیں، لہٰذا وہ غریبوں کے حقوق کے لیے نہیں بلکہ اپنے معیارِ زندگی کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

میں نے I-11 کی کچی آبادی میں ایک دکاندار مرتضیٰ سے بات کی، جو مہمند ایجنسی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے مطابق تین ماہ پہلے حکومتی اہلکار آئے تھے اور انہیں کچی آبادی خالی کرنے کا کہہ کر گئے تھے۔ پھر یہ تین دن کے نوٹس آتے رہے، لیکن لوگوں نے جگہ خالی نہیں کی۔

اس کا کہنا تھا کہ اگر انہیں زبردستی نکالا گیا، تو وہ مہمند ایجنسی واپس چلے جائیں گے۔

کچھ لوگوں نے عدم اتفاق کیا۔ مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پھل فروش گلالئی خان کا کہنا تھا کہ وہ واپس نہیں جائے گا کیونکہ وہ اس کے بچوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔

"ہم یہاں ایک چھوٹی جھونپڑی میں 10 لوگ رہتے ہیں، لیکن اگر انہوں نے زبردستی نکالا، تو ہم سڑک پر آجائیں گے۔"

اس نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے ساتھ جرگہ مذاکرات کے ذریعے کچھ حل نکل آئے گا۔

اسلام آباد کی ایک کاروباری شخصیت فریاب گل کا ماننا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ پاکستانیوں کو متبادل رہائش فراہم کرے اور افغانوں کو بے دخل کردے، کیونکہ یہ آبادیاں منشیات اور جرائم کے اڈے سے زیادہ کچھ نہیں، جس سے ہمارے بچوں اور ہمارے شہر کو خطرہ ہے۔

یہ عام طور پر معلوم حقیقت ہے کہ اگر تمام نہیں تو اس طرح کی زیادہ تر آبادیوں میں ہر طرح کی منشیات اور غیر قانونی الکوحل وغیرہ مل جاتا ہے، لیکن جوابی دلیل یہ ہے کہ جرم تو ہر جگہ ہے، اعلیٰ طبقے کے ان مجرمان کے بارے میں کیا کہیں جو اسلام آباد کی عالیشان کوٹھیوں میں رہتے ہیں؟

سی ڈی اے نے بار بار اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کی ہے لیکن کبھی کسی تو کبھی کسی وجہ کی بناء پر ترقی رکتی رہی، جیسا کہ ہر سرکاری ادارے کے ساتھ ہوتا ہی ہے۔ چند سالوں پہلے حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ 11 تسلیم شدہ کچی آبادیوں میں سے 5 کو مسمار کر دیا جائے گا کیونکہ وہ دیگر مقاصد کے لیے مختص پلاٹس پر قائم ہیں۔ ان میں ڈھوک نجو، مسکین آباد، بینظیر کالونی، مسلم کالونی، اور افغان بستی شامل ہیں۔ باقی F-6/2, F-7/4, G-7/1, G-7/2, G-7/3 اور G-8/1 کی آبادیوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جانا تھا۔

اب سال 2015 آ چاکا ہے، اور افغان بستی اور ہر دوسری بستی وہیں پر ہے جہاں وہ پہلے تھی۔ یہ آبادیاں اب شہر کے اندر قصبوں کا روپ دھار چکی ہیں۔ سیکٹر G-12 کی آبادی تو اتنی بڑی ہے کہ رہائشیوں نے کشمیر ہائی وے کے ساتھ لگژری کار شورومز، کوٹھیاں، اور یہاں تک کہ ہوٹل بھی تعمیر کر لیے ہیں۔

شہر کی تمام اندرونی سڑکیں جو اسلام آباد کو چوکور حصوں میں تقسیم کرتی ہیں، سیکٹر G-11 کے اختتام پر ختم ہوجاتی ہیں، اور اس کے بعد میرا آبادی کی بستی ہے، جو ایک نو گو ایریا کی طرح ہے، اور اس کے بعد یتیم و لاوارث سیکٹر G-13 ہے جو کہ باقی شہر سے کٹا ہوا اور بھلا دیا گیا لگتا ہے۔

افغان بستی کے چند رہائشیوں کے مطابق یہاں 5000 سے زیادہ افراد رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی لوگ اس جگہ پر رہتے ہیں جو سیکٹر G-12 ہو سکتا تھا۔ یہ ہزاروں لوگ اگر کسی دوسری جگہ منتقلی کے منصوبے کے بغیر زبردستی بے دخل کر دیے گئے، تو یہ سب کہاں جائیں گے؟

حکومت کے پاس اس بات کا جواب نہیں ہے۔ اسے صرف زمین واپس چاہیے۔

رہنے والوں کے پاس بھی کوئی جواب نہیں ہے، وہ صرف وہیں رہنا چاہتے ہیں۔ شاید حکومت کو ایک جامع ترقیاتی منصوبہ بنا کر کم قیمت رہائش مہیا کرنی چاہیے۔

انگلش میں پڑھیں۔