The Dawn News - Pakistan - Islamabad
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دربدر کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں.
قومی اسمبلی کے پابر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سٹرکوں پر دربدر ہوں'،  ایسا کرنا شاید عمران خان کا ایجنڈا ہوسکتا ہے، مسلم لیگ نواز کا نہیں۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طویل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی قرار داد  کو جمعرات کی صبح تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس دوران ملنے والے وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکمران جماعت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنت (ایم کیو ایم ) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کو منانے کی کوششیں کرے گی تاکہ وہ قرار داد واپس لے لیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ڈی سیٹ کا معاملہ، جمعرات تک مؤخر
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حکمران جماعت کی جانب سے ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام کو قرار داد پیش نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انھوں نے  مزید کہا کہ آج قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے کی جانے والی تقریر غیر ضروری تھی۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایوان سے باہر اپنی تقاریر میں مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں اور اس سے باز نہیں آرہے، "تنقید کرنا اور بات ہے جبکہ الزام لگانا علیحدہ بات ہے"۔
وزیر ریلوے ںے  مزید کہا کہ اس بات کا حق عمران خان کو بھی نہیں دیا جاسکتا کہ وہ جب چاہیں کسی کی بھی تذلیل کردیں.
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ایوان کے باہر سیاستدانوں کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کو قائل کرنے میں مشکلات اور دشواری کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی تربیت بھی ’ہمارے‘ ہی ذمہ ہے۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ایوان سے باہر بھیجنا ہوتا تو کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔