The Dawn News - Pakistan - Islamabad

چوہدری نثار کی برطانوی وزیر دفاع سے ملاقات
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک-برطانیہ تعلقات، انہانسڈ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت دو طرفہ تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ، سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے جیسے اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

برطانیہ میں موجودہ حکومت کی الیکشن میں جیت پروزیرِداخلہ کی برطانوی وزیر کو مبارک باد دی۔

وزیر داخلہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن میں واضح برتری برطانوی عوام کے پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت کے دورِ اقتدار میں پاک-برطانیہ تعلقات میں مزید مضبوطی اور وسعت آئے گی۔

وزیرِ داخلہ نے انہانسڈ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت جاری باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین طے شدہ سیکیورٹی روڈ میپ کی جلد تکمیل کے لئے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیرِ دفاع نے پاکستانی عوام، افواج اور سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے۔